TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مہر احمد یار ترھانہ کو ڈی ایس پی ٹریفک مری تعینات کر دیا گیا

 

  مری(بیورورپورٹ) سرکل  مری میں سرمائی سیزن کے آغاز سے قبل مہر احمد یار ترھانہ کو ڈی ایس پی ٹریفک مری تعینات کر دیا گیا گزشتہ روز ڈی ایس پی نے ٹریفک مری کا چارج سنبھالتے ہی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے احکامات کی روشنی میں سرکل مری میں تعینات ٹریفک وارڈنز، سینئر ٹریفک وارڈنز، کو شفٹ وائز بریفنگ دی اور تمام سرکل ہائے کا جائزہ لیا ٹریفک سٹاف کوہدایات دیں کہ مری کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں عوام الناس سے حسن اخلاق سے پیش آئیں، ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرائیں،ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن ٹریفک سہولیات فراہم کریں،عوام کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جائے،بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز افسران کو انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹس دئیے جائینگے اور ڈیوٹی میں غفلت و لاپراوہی برتنے والے ٹریفک وارڈنز افسران کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،عوام الناس ے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں یہ آپکی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم سنی بنک 051-9269200  پر یا ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔ 


کوئی تبصرے نہیں