TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر دردانہ صدیقی کا اظہار تعزیت

فائل فوٹو


راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل) سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے معروف پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دیارِ غیر میں ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوسناک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان قتل کی شفاف اور فوری تحقیقات کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ ہم کینیا  کی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ارشد شریف کی ہلاکت کی شفاف انکوائری کرکے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے-  دردانہ صدیقی نے دعا کی کہ للّه پاک مرحوم کے درجات بلند فرماۓ اور والدہ ،اہلیہ اور دیگراہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کوئی تبصرے نہیں