مری (بیورورپورٹ) مری امپروومنٹ ٹرسٹ (ایم آئی ٹی) انتظامیہ کی جانب سے مقامی لوگوں کو بار بار تنگ کرنے اور مکانات گرانے کے خلاف علاقہ بھرکے عوام ابھی تک سراپا احتجاج ہیں گزشتہ دنوں شدید احتجاج کہ بعد پیر کے روز انجمن اتحاد مسیاڑی کے زیر انتظام ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران ،مری ڈویلپمنٹ فورم ،مری بچاوتحریک ۔عام آدمی پارٹی سمیت مری کی سیاسی سماجی اورکاروباری تنظیموں کی بھرپور شرکت جرگہ سے انجمن اتحاد مسیاڑی کے چیئرمین قمرالزمان عباسی ،صدرپروفیسرحمادعباسی، مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر راجہ اسامہ اشفاق سرور،عابدعباسی ،نعمان عباسی، نقاش عباسی۔امجدعباسی اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریز سرکار کو اپنی زمین کرایہ پر دینے والے اہل مسیاڑی کی سینکڑوں کنال اراضی پرحکومت پنجاب غیر قانونی قابض ھے جس پرمری امپروومبٹ ٹرسٹ کے نام سے غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹی قائم کی گئی ھےحکومت پنجاب اہلیان مسیاڑی کی 6471 زمین پر غیر قانونی قابض ہے اگرحکومت اور محکمہ مال زمین کی ملکیت کےثبوت دکھا دیں ہم اہلیان مسیاڑی عدالت سے اپناکیس واپس لے لیں گےاورگھر بھی ختم کر دینگے ورنہ حکومت پنجاب اہلیان مسیاڑی کی مالکیتی زمین سے غیرقانونی قبضہ ختم کرکےاہلیان مسیاڑی کی زمین واپس کریں اہلیان مسیاڑی سے زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے علاقہ کا امن وامان سب سے زیادہ عزیز گے حکومت اور مری کی بیورو کریسی مالکیت کے ثبوت دے تو اپنا کیس بھی واپس لیں گے اور جگہ خالی کردیں گے۔کمیٹی بنا کر مخالفت کرنے والوں سے بات کریں گے اگر باز نہ آۓ تو ان کا بائیکاٹ کیا جاۓ گا۔مسیاڑی کے باسی حلف دیں گے کہ وہ ایم آئی ٹی میں نہ خود ٹھیکے لیں گے نہ کسی کو کام کرنے دینگے۔پورے ملک میں ٹرسٹ ختم ہوچکے ہیں مری میں ٹرسٹ کیسے پلاٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت کر رہا ہے جرگہ سےحاجی امتیاز عباسی۔حاجی خلیل احمد صدر ہوٹل ایسوسی ایشن مری و رہنما تحریک انصاف۔سلیم اکابر عباسی عام آدمی گروپ۔واجد عباسی۔رائیس عباسی اور ضیاء اللہ عباسی رہنما مسلم لیگ ن مری۔فراز خان عباسی رہنما متاثرین ایکسپریس وے اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
کوئی تبصرے نہیں