TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں، رانا ثنا اللہ

(فائل فوٹو)
 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ  عمران خان کے زخموں کی تحقیقات کے لیے آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے، اگر چار گولیاں لگنا ثابت ہوجائے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے، ورنہ عمران خان سیاست چھوڑ دیں، ہمیں اس لمحےکا بھی پتا ہے جب وہاں فائرنگ ہوئی، ایک ہی بندہ تھا، جس نے ایک برسٹ فائرکیا، میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں ان کے لانگ مارچ کی حالت پتلی ہوگئی ہے، شاید ہماری تیاریاں دھری کی دھری رہ جائیں، اسلام آباد کا کمپرومائز ہونا پاکستان کا کمپرومائز ہونا ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگر  یہ جتھا بنا کر اسلا م آباد پر چڑھائی کرنے آئے تو  ان کو منہ توڑ جواب دیں گےانہوں نے دو چیزوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے، یہ لوگ آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا چاہتے ہیں، یہ خود تماشا بنےگا، پیسے دے دے کر لوگوں کو بلا رہےہیں،  یہ قوم کو تماشا بنانا چاہتا ہے، یہ خود تماشا بنےگا، ہم کوشش کر رہےہیں کہ تصادم نہ ہو،  یہ پہلا لانگ مارچ ہے جو پولیس کی حفاظت میں ہے اور جو حکومت کروا رہی ہےاورکامیاب نہیں ہو رہا۔

کوئی تبصرے نہیں