TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ماجد ستی قتل کیس فرخ کھوکھر کی عدالت میں پیشی کے موقع پر مقتول ماجدستی کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں اہلیان کوہسار اور پوٹھوہار کی شرکت

 

کوٹلی ستیاں ( نوید ستی) ماجد ستی کیس،ملزم فرخ کھوکھر کی عدالت پیشی کے موقع اہل کو ہسار و پوٹھوار کے عوام کا سمندر امنڈ آ یا بہت بڑی تعداد میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گ ماجد ستی شہید کی فیملی اور مدعی مقدمہ کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہو ےاہل علاقہ اور لواحقین کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر شریک تھے جنھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر صحافی ظفر سعید ستی کی 03 سالہ بیٹی کائنات ظفر جو ماجد ستی شہید کے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لائی گئی تو جہ کا مرکز بنی رہی شرکاء  کا کہنا تھا کہ ماجد ستی شہید کیس کا مرکزی ملزم فرخ کھوکھر عبوری ضمانت پر ہےجب تک فرخ کھوکھر کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہر تاریخی پیشی پر اہل کو ہسار و پوٹھوار کے عوام کی تعداد بڑھتی ہی جاے گی اور انصاف نہ ملا تو ایکپریس وے کو بند کر کے احتجا ج کیا جاے گا دونوں فریقین کا جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جمع ہونے پر پولیس نفری بھی تعینات تھی جبکہ نائب صدر راولپنڈی بار ایسوسی ایشن آ نسہ منہاس ستی ایڈووکیٹ نے مدعی کیطرف سے بھر پور دلائل دیتے ہو ے ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست پر کہا کہ خطہ کو ہسار کے عوام پر امن احتجا ج کرتے ہیں اگلی تاریخ پر ملزم کو خود حاضر ہونا پڑے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 21 نوبر تک ملتوی کر دی ۔

کوئی تبصرے نہیں