TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

عمران خان کی جانب سے کوڑیوں کے داموں فروخت کیے جانے والے سعودی تحفوں کی تصاویر منظرِ عام پر آ گئی

 


سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے۔


عمران خان سے توشہ خانے کے یہ تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے۔


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بطور وزیرِ اعظم 2019ء میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملنے والی قیمتی گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحفے فروخت کر دیے تھے۔


توشہ خانے کے یہ تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں یہ تحائف منظرِ عام پر لے آئے۔


شاہزیب خانزادہ کو عمر فاروق نے بتایا کہ 2019ء میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ان تحائف کو فروخت کرنے کے حوالے سے ان سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان یہ تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئی تھیں۔


عمرفاروق کے مطابق ان سے 50 لاکھ ڈالرز کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو نقد ادائیگی کی تھی۔


دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تحفوں کی اصل مالیت 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز یعنی 2019ء کے ڈالر کے ریٹس کے حساب سے 1 ارب 70 کروڑ روپے تھی۔


سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو ملنے والی گھڑی، کف لنکس، انگوٹھی اور قلم میں کتنے ہیرے جڑے تھے اس حوالے سے تمام تفصیلات بھی تصاویر کے ساتھ موجود ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں