TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

قیادت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے، فواد چوہدری

 

(فائل فوٹو)

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں استعفے اور عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے، سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبر اپنے استعفے جمع کرائیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کو ممبران کے استعفے منظور کرنے کا کہا جائے گا استعفوں سے ملک بھر میں 567 نشستیں خالی ہوجائیں گی، آئینی طور پر 90 روز میں پنجاب اور کے پی میں الیکشن کرانے ہوں گے، اپوزیشن کو نگران حکومت کے لیے اپنے نام لانے کی دعوت دی جائے گی، اگر ہم استعفی دیں گے تو الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کروانے کا پابند ہوگا، الیکشن کمشن ن لیگ کا ترجمان نہ بنے۔

کوئی تبصرے نہیں