TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کا آخری حد تک جانے کا اعلان

 

(فائل فوٹو)

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے آخری حد تک جانے کا اعلان کر دیا عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر مسلم لیگ ن کا ہنگامی مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاون میں ہوا۔ عمران خان کے سیاسی اعلان کا مقابلہ کرنے کے لیے لیگی ارکان سر جوڑ کر بیٹھ گئے سلم لیگ ن پنجاب کی صوبائی پارلیمانی ایڈوائزری گروپ نے حمزہ شہباز کی سربراہی میں 2 گھنٹوں سے زائد بھرپور مشاورت کی اور عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے منصوبے کو روکنے کے لئے پنجاب میں گورنر راج لگانے سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غور آئے بعدازاں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے اور سپریم کورٹ میں دائر مسلم لیگ ن کی پٹیشن کو سننے کی اپیل بھی کی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور گورنر کی جانب سے وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے سمیت مختلف آپشنز زیرغور ہیں، تحریک انصاف کے اپنے اراکین بھی اسمبلی ٹوٹنے کے حق میں نہیں، وہ ہم سے رابطوں میں ہیں لیگی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان اپنی مایوسی کی وجہ سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اس کو ہر صورت روکیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں