TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کوٹلی ستیاں حضور غوث اعظم کے عرس مبارک کے سلسے میں بڑی گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد

 


کوٹلی ستیاں ( نوید ستی سے) کوٹلی ستیاں گورنمنٹ ہائی سکول گراؤنڈ میں شدید بارش کے دوران حضور غوث اعظم ؒ کے عرس مبارک کے سلسلے میں، بڑی گیارہویں شریف کی محفل اور تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادمین، عقیدت مندوں ،زائرین، اور عاشقان رسول ﷺ نے پورے ملک کے طول و عرض سے  بڑی تعداد میں شرکت کی کانفرنس کی صدارت پیر آف بلاوڑہ شریف، بانی و سپاہ سالار عالمی تحریک ختم نبوت، قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار فرما رہے تھے انکی آمد پر، تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں کے ساتھ  شرکاء نے بھر پور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں  کانفرنس میں نامور علماء دین اور نعت خواں حضرات نے  انتہائی عقیدت  و محبت کیساتھ نعت رسول مقبول صلی اللہ و علیہ وسلم پیش کیں بانی و سپاہ سالار عالمی تحریک ختم نبوت، قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکارنےدربار عالیہ بلاوڑہ شریف کی جانب سے،، محبت، اخوت، رواداری اور خلوص کا پیغام دیتے ہوئے فرمایا کہ حضور ﷺ کی ختم نبوت دین کامل ہونے کی شرط اول ہے۔ ہمیں اپنی نسلوں میں، تاجدار ختم نبوت کے کامل عقیدے کو پروان چڑھانا ہے آ ج عاشقان مصطفٰی صلی اللہ و علیہ وسلم نے شدت کیساتھ برستی بارش میں حضور غوث اعظم ؒ کے عرس مبارک کے سلسلے میں، بڑی گیارہویں شریف کی محفل اور  تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر خادمین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف اور تمام عاشقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے آ ج طبعیت خوش کر دی ہے ایسا جذبہ عشق مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم رکھنے والے عاشقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تاجدار ختم نبوت پر پہرہ دینے کے دنیا کے کو نے میں کا میابی ء  جھنڈے گاڑیں گے پوری دنیا میں تاجدار ختم نبوت کا نعرہ بلندہ کرنےکا مقصد قبر  میں چہرہ مصطفی صلی وعلیہ وسلم کا دیدار کرنا ہے کیونکہ قبر میں جب سرکار تشریف لائیں تو بس زباں پر بے ساختہ جاری ہو مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام، تقریب کے اختتام پر سرکار جی نے آنے والے زائرین کو خصوصی دم فرمایا اور دعا فرمائی کوٹلی ستیاں میں شدید بارش کے باوجود بھی، عقیدہ ختم نبوت پر کامل ایمان رکھنے والے لوگ، انتہائی ادب، عقیدت و احترام کے ساتھ اس محفل میں کھڑے تھے کہ گویا آسمان سے برستی ہوئی بارش بھی اُن کے ساتھ حضور ﷺ کی ختم نبوت کی صدائیں بلند کر رہی ہو بڑھتی ہوئی سردی کے ہوتے ہوئے بھی، عقیدہ ختم نبوت کے کامل ایمان کی شمعیں جن کے دلوں میں روشن ہوں، وہاں عشق نبی ﷺ روحوں کو گرما دیتی ہے اور یہ صلہ، اللہ تعالیٰ کی جودوسخا کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں