TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کوٹلی ستیاں ماہانہ محفل برائے خواتین عظمت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد

 



 کوٹلی ستیاں (نوید ستی سے) ماہانہ محفل برائے خواتین عظمت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا جو کہ بفیضان نظر مورث اعلیٰ سادات برصغیر پاک و ہند حضرت جلال الدین حیدر سرخ پوش بخآری رحمتہ اللہ علیہ دربار عالیہ اوچ شریف ریاست بہاولپور اور زیر سایہ صاحبزادہ مخدوم پیر سید دلیر بادشاہ بخآری ایڈووکیٹ النقوی البخاری جلالی حیدری اوچوی گدی نشین دینہ شریف و ضلع جہلم حال مقیم یو کے جبکہ زیر اہتمام تحریک عظمت آل و اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یو کے و پاکستان اور،زیر نگرانی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر برائے خواتین نیو مری زیر صدارت محترمہ نوید نذیر ستی اوچوی جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن خواتین ونگ راولپنڈی منعقد ہوئی کمپئرنگ کے فرائض اسماء بی بی،سویرا نے سر انجا دئیےجبکہ  تلاوت کلام  کومل نے پیش کی ثناء خوان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم انیس صغیر،سویرا،کرن افتخار  اور عتیقہ،کامل،مہناز،مصباح،عتیقہ،علیشہ نےنعت رسول مقبول صلی اللہ و علیہ وسلم  پیش کیں  اور خطابات بھی کیے فاطمتہ الزہرا  رضی اللہ و تعالیٰ عنہہ کی سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شا مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم بیان کی  پرنسپل حمیرا،ٹیچر نورین،ٹیچر حنین بھی محفل میں شریک تھیں نوید نذیر  ستی اوچوی نے کہا  خواتین کو دنیاو آ خرت میں کامیابی کے لیے فاطمتہ الزہرا کی سیرت پر عمل پیراہو نا ہو گا اور آ قاے نامدار صلی اللہ و علیہ کے دنیا میں تشریف لانے اور اللہ تعالیٰ کی اس نعمت پر شکر ادا کرنا ہو گاجس کے باعث خواتین کو عزت کیساھ جینے کاحق پہلے اس سے قبل زمانہ جاہلیت میں عورتوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا ہمارے مسائل و معاملات کے ذمہ دار ہم خود بھی ہیں کیونکہ ہم  نے اپنے محور کو بدل دیا ہمارا محور اللہ تعالیٰ عزوجل کی ذات مبارکہ،  نبی پاک صلی علیہ وسلم اور قرآن پاک  ہونے چاہیے  اور ہم خواتین کو سیرت  فاطمہ الزاہرہ  کے مطابق زندگیاں گزارنی ہوں گی جو کہ جنتی عورتوں کی سردار ہیں وقت کی ضرورت ہے کہ ایسی محافل کا اہتما م کیا جائے  جن کے ذریعے خواتین میں اگاہی دی جاے کہ سیرت فاطمتہ الزاہرہ کیا ہے جو کہ مسلمان عورتوں کے لیے بہت ضروری ہے  انکی سیرت کیمطابق زندگی گزار کر ہم ایک مومن مسلمان عورتیں بن سکتی ہیں   ہمیں ایسی اولادوں کی  پرورش کرنی ہو گی جو نیک اور صالح ہوں اور ہم خواتین کے لیے  اور ہر مومن کے لیے ضروری ہے کہ ہمارا  محور جو ہو خدا کی ذات اللہ کا ذکر ہو جب تک ہم اللہ کا ذکر کرتے رہیں گے  تو پھر ہمارے اندر رحمان ہو گا پھر شیطان ہم سے دور رہے گا پھر ہم اپنی زندگی کو اللہ کے مطابق لے کر چلیں گے المیہ ہے کہ  ہمارے پاس علم آگیا تعلیم آ گئی ہے لیکن ہمارے اندر عمل کی کمی ہے  ضرورت اس امرکی ہے کہ تعلیماتِ قرآن ،اسواہ حسنہ، اور احکامات الہی پر عمل پیرا ہوں  پر عمل پیرا ہوں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہو سکے

کوئی تبصرے نہیں