شادی کے موقع پر دولہا کی جانب سے دلہن کو ہرممکن حد تک بہترین تحفہ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
مگر کراچی میں ایک دولہا نے اپنی دلہن کو جو تحفہ دیا وہ بہت زیادہ منفرد تھا۔
ازلان شاہ نے شادی کے موقع پر دلہن وریشہ کو گدھے کا بچہ تحفے کے طور پر دیا۔
ازلان شاہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ 'مجھے ہمیشہ سے معلوم تھا کہ وریشہ کو گدھوں کے بچوں سے محبت ہے، تو یہ اس کے لیے میرا شادی کا تحفہ ہے'۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بچے کو ماں سے الگ نہیں کیا گیا بلکہ اسے بھی ساتھ لایا گیا ہے
کوئی تبصرے نہیں