TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

سوات میں پولیس اور پاک آرمی 6 بریگیڈ کا تحصیل مٹہ کے علاقہ مرادے میں سکیننگ آپریشن

 


سوات پولیس اور پاک آرمی 6 بریگیڈ کا تحصیل مٹہ کے علاقہ مرادے میں سکیننگ آپریشن کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سکیننگ آپریشن کی قیادت کی۔ آپریشن میں ایس پی سپیشل برانچ پیر زر بادشاہ، ڈی ایس پی مٹہ غنی رحمان سمیت سوات پولیس کے افسران و جوانان اور پاک آرمی 6 بریگیڈ کے جوانوں نے بھی حصہ لیا.

ڈی پی او سوات نے سیاحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سوات میں مکمل طور پر امن قائم ہے۔ سیاح بلا جھجک سوات تشریف لائیں اور ضلع سوات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس جوانوں کے ساتھ ساتھ ٹورسٹ پولیس ضلع سوات کے مختلف سیاحتی علاقوں میں تعینات کیے گئے ہیں تاکہ آنے والے سیاحو‍ں کو ہر ممکن سہولت فوری مہیا کیا جائے.

کوئی تبصرے نہیں