TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

لال حویلی کو محکمہ متروکہ وقف املاک نے علی الصبح سیل کر دیا

 

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی راولپنڈی میں آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا، محکمہ متروکہ وقف املاک نے علی الصبح پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی ایڈمنسٹریٹر محکمہ متروکہ وقف املاک آصف محمود نے بتایا کہ محکمہ نے راولپنڈی میں شیخ رشید کی لال حویلی سمیت 7 یونٹس کو سیل کیا ہے جبکہ لال حویلی کے ایک یونٹ کی رجسٹری کی تصدیق کے لیے حکام کو لکھ دیا ہے، رجسٹری تصدیق پر سیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا آصف محمود نے کہا کہ لال حویلی سرکاری اراضی ہے جس پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا ہے لال حویلی سیل کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ محکمہ اوقاف نے لال حویلی کے تمام داخلی دروازوں پر سرکاری تالے لگا کر سیل کر دیے ہیں، محکمہ مزید قانونی کارروائی آج سے شروع کرے گا دوسری جانب، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کو سیل کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں