TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کوٹلی ستیاں کی دس یو سیز کی تعداد کم کر کے چار یو سیز کرنے پر آل پارٹیز کا احتجاج


  کوٹلی ستیاں  (نوید ستی ,پوٹھوہار ون ڈیجیٹل)  کوٹلی ستیاں کی دس یو سیز کی تعداد کو کم کر کے چار یو سیز بنا دی گئی اس سلسلے میں بعد نماز جمعہ مرکزی شہدا ء چوک کوٹلی ستیاں میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ  جس میں سابق ایم این اے و پی ٹی آئی اے سابق امیدوار پی پی 07  غلام مرتضیٰ ستی،ممبر فیڈرل کونسل پی پی پی عبد الجبار ستی ، سابق ضلعی صدر پی پی راجہ شوکت علی عباسی ، سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خورشید ستی ایڈووکیٹ ،  مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء و معروف سماجی شخصیت کیپٹن طارق ستی ،  مسلم لیگ ن  کے ایڈیشنل جزل سیکرٹری ارشد ستی ، سابق ممبران ضلع کونسل ثناء الحق ستی، الطاف ستی ، عاصم ریا ض ستی ، صدر پی پی کوٹلی ستیاں اسد ستی،  جزل سیکرٹری راشد محبوب ستی ،  شہزاد نعمت ستی گروپ کی طرف راجہ ذاہد جاوید ستی ( ایم ڈی ڈریم لینڈ سٹی ) پی پی رہنماؤں آصف شفیق ستی،جاوید انقلابی، ، سابق ناظم صاحبزادہ رئیس ستی،تبسم منیر ستی،ذہین النساء،جہانزیب ستی،مسلم لیگ کے رہنماؤں ، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع  راولپنڈی نوید نذیر ستی راجہ کرامت ستی،جاوید اختر ستی،ارشد ستی،حاجی حق نواز ستی،حاجی زاہد حسین زیدی،، ،نوید نذیر ستی،جماعت اسلامی کے  رہنماء صولت مجید ستی،تحریک لبیک کے مولوی مولوی و ن لیگ  سوشل میڈیا کے ایکٹوسٹ و انفارمیشن سیکرٹری سیلمان ستی ، عاصم منظور ستی ، جنید ارب ستی ،  سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے  شرکت کی،مقررین نے کہا کہ تحصیل کوٹلی ستیاں کی یو سیز کی کمی کسی صورت قبول نہیں ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آئندہ بڑا احتجاج راولپنڈی کے  مرکزی مقام پر کریں گے اور اس کے علاوہ یو سیز کی کمی کی حوالے سے ایک پیٹیشن بھی دائر کی جائے گی اور احتجاج کے ذریعے گورنر سے خصوصی ڈائریکٹو کے ذریعے کوٹلی ستیاں کی یو سیز کو بحال کروائیں گے ۔مقررین نے سابقہ منتخب نمائندوں پر   شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب پنجاب اسمبلی میں 25 ہزار پر یونین کونسل بنانے کی سمری منظور ہوئی تو ان کا اس معاملے پر آواز نہ اٹھانا لمحہ فکریہ ہے خطہ کوہسار کے لوگ اپنا حق مانگنے کے لیے جرات سے نکلیں اور اپنے اتفاق اور اتحاد پیدا کریں تاکہ ہم ایک اچھی قوم بن سکیں، اس معاملے کو عدالتی فورم میں اٹھائیں گے آئندہ الیکشن میں تحصیل سے غداری کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے مقررین اس بات پر بھی زور دیا کہ مردم شماری میں یہاں کے باسی دھرتی ماں کیساتھ وفا کرتے ہوے اپنا اندراج کو ٹلی ستیاں میں کروائیں اور ووٹ بھی کو ٹلی ستیاں میں بنوائیں تو کوئی طاقت کوٹلی ستیاں کے وجود کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔

کوئی تبصرے نہیں