TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

بغیر یونیفارم عدالت میں پیش ہونے پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سرزنش


راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل)ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ذاتی معاملات میں مداخلت کرنے پر ایف آئی اے کے ڈی جی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے عدالت نے بغیر یونیفارم پیش ہونے پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سرزنش کرتے ہوئے سماعت روک کر ڈی جی کو طلب کیا تاہم نصف گھنٹہ انتظار کے بعد سماعت ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی کوآئندہ ہفتے ذاتی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت کر دی بابر اقبال قریشی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی سعید یوسف خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست  میں موقف اختیار کیا گیاکہ درخواست گزار کا غلام ربانی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھاجس نے ایف آئی اے کو ملوث کیا اور ایف آئی اے نے معاملہ کو لینے کیلئے ایک بنک افسر کو شامل کرکے ایف آئی آر درج کرلی حالانکہ ایف آئی اے کوذاتی تنازعہ میں مداخلت کا اختیار نہ تھادوران سماعت ایف آئی اے کی طرف سے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بغیر یونیفارم پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار کیا کہ وردی کیوں نہیں پہنی جس پر عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا کہ انسپکٹر وردی پہنتے ہیں عدالت نے سماعت روک کر حکم دیا کہ ایف آئی اے کے ڈی جی کو بلایا جائے تاہم تھوڑی دیر انتظار کے بعد سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ ہفتے ڈی جی پیش ہوں اور بتائیں کہ ذاتی معاملات میں کب سے ایف آئی اے نے مداخلت کرنا شروع کردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں