راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل) آزاد کشمیر و شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں سرکاری اداروں میں گریڈ1سے16کے سرکاری ملازمین کی نمائندہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)ضلع راولپنڈی نے بدھ کے روز مہنگائی کیخلاف زبردست احتجاج کیاایپکا کے صدر چوہدری خالد جاویدکی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں اساتذہ تنظیموں کے علاوہ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی ملازمین نے موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ہاؤس رینٹ، میڈیکل اورٹرانسپورٹیشن الاؤنس میں فوری اضافہ کا مطالبہ کر دیاملازمین کا موقف تھا کہ پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں نے سرکاری ملازمین کی مشکلات کو بڑھا دیا ہے وفاق میں گریڈ 1کے ملازم کی تنخواہ 50ہزار جبکہ صوبائی محکمہ کا ملازم 25ہزار ماہانہ تنخواہ لے رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی پالیسیاں بنا رہی ہے جس سے غریب ختم ہی ہو جائے اگرچہ اس وقت ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں لیکن طاقتور ڈیپارٹمنٹ کو راتوں رات نواز دیا جاتا ہے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ غریبوں پر ظلم نہ کریں حکومت فی الفور پٹرول کی قیمتیں کم کرے اورمہنگائی کو کنٹرول کیا جائے کیونکہ چھوٹے ملازمین کے لئے تواب گزارہ کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ غریبوں کو ختم کرنے کیلئے ہوا ہے لیکن حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریب کو جینے کا جائز حق دیا جائے۔
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)ضلع راولپنڈی کا مہنگائی کیخلاف احتجاج
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں