راولپنڈی(پوٹھوہار ون ڈیجیٹل ٹی وی) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے منگل کی علی الصبح شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ڈینگی کے خطرات کے پیش نظر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور آر ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ سٹاف کی نگرانی کی۔ کمشنر راولپنڈی 3گھنٹے فیلڈ میں موجود رہے اور وہ شہر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں اور لوسر لینڈ فل سائٹ چک بیلی روڈ بھی گے انہوں نے فاروق اعظم روڈ سمیت مختلف گلیوں میں پیدل چل کر صفائی کے معیار کا جائزہ لیا۔ وہ کری روڈ اور ایکسپریس وے سروس روڈ پر مختلف مقامات پر رکے اور شہریوں سے صفائی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی احمد نواز گوندل اور دیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے لہذا ڈینگی کے تمام ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان مقامات پر ڈینگی لاروا کی تمام ممکنہ جگہوں کو تلف کیا جائے انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھینسوں کے غیر قانونی باڑوں کے خلاف آپریشن کیا جائے کیونکہ یہ گندگی کے علاوہ ڈینگی پھیلنے کا باعث ہیں کمشنر نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں کے ایسے علاقے جن کہ حدودو آپس میں ملتی ہیں ان میں دونوں شہروں کی محکموں کے درمیان مکمل روابط ہوں تاکہ ڈینگی لاروا کے ہاٹ سپاٹ اور غیر قانونی باڑوں کے خلاف جامع آپریشن کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی کا تمام فیلڈ سٹاف مکمل مستعدی سے کام کرے اور اچانک دورے بھی کئے جائیں گے تاکہ سٹاف کی کارکردگی اور صفائی کی صورتحال کاجائزہ لیا جا سکے لوسر لینڈ فل سائٹ کے دورہ کے موقع پر کمشنر لیاقت علی چھٹہ نے کہا کہ لوسر لینڈ فل سائٹ پر بجلی کی ہائی پاور لائنز کی موجودگی کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں لہذا انکی منتقلی کیلئے آئیسکو حکام سے رابطہ قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی تمام خراب ہیوی مشینری کو مکمل طور پر چالو حالت میں بحال کرے۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کاشہر کے مختلف حصوں کا دورہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں