TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کاجنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کا دورہ


راولپنڈی(پوٹھوہار ون ڈیجیٹل ٹی وی)  کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کا دورہ کیا اور اڈے کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیاکمشنر راولپنڈی نے مردانہ اور زنانہ انتظار گاہ کا دورہ بھی کیا اورجنرل بس سٹینڈ پیرودھائی میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیااس موقع پر کمشنر راولپنڈی نے واش رومز کو مزید صاف رکھنے کی ہدایت بھی کی انہوں نے کہاکہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے کمشنر راولپنڈی نے جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی میں قائم ہوٹل کا بھی دورہ کیاانہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی جگہ کو صاف ہونا چاہیے ہوٹل میں خواتین کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی جائے کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی میں قائم میٹرو پولیٹن کارپوریشن  کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ سییکورٹی کے لیے14 کیمرے نصب کیے گئے ہیں اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے جلد ان کے وفد سے ملاقات ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا ک اسلام آباد انتظامیہ سے مل کر منڈی موڑ سے راولپنڈی اسلام آباد سنگم پر تجاوزات کا خاتمہ کریں گے۔مسافروں کو سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے انہوں نے جنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی پر تمام بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

کوئی تبصرے نہیں