TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

خطہ پوٹھوہار کے معروف شاعر براڈکاسٹر عظمت مغل کی کتاب "آکھیاں نیں بوہے" کی تقریب رونمائی آج ہو گی

(فائل فوٹو)

راولپنڈی (راجہ طیب) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کے عالمی دن منایا جا رہا ہے اس حوالے سے پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی راولپنڈی کے زیراہتمام آرٹ کونسل میں پوٹھوہاری زبان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پوٹھوہاری شعراء کی 13 کتابوں کی تقریب رونمائی ہو گی تقریب رونمائی میں راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں جوچھہ سے تعلق رکھنے والے خطہ پوٹھوہار کے معروف شاعر براڈ کاسٹر عظمت مغل کی کتاب آکھیاں نیں بوہے بھی شامل ہے اس کتاب میں خالص پوٹھوہاری زبان میں پوٹھوہاری چو مصرعہ لکھا گیا ہے جو کے خطہ پوٹھوہار کے شعر و ادب کی دنیا میں ایک خوبصورت اضافہ ہے راولپنڈی آرٹ کونسل میں منعقدہ اس تقریب میں خطہ پوٹھوہار کے معروف شاعر ، ادیب اور زبان اور ثقافت سے دلچسبی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہو گی شرکاء کی دلچسبی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تقریب میں پوٹھوہاری مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں