TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

صفائی شہریوں کا بنیادی حق ہے،احمد نواز گوندل

 


راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل) سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد نواز گوندل نے آپریشنل سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صفائی شہریوں کا بنیادی حق ہے،اس کی فراہمی میں کوتاہی پر میری طرف سے زیرو ٹالرنس رویہ اپنایا جائیگا،صفائی میں غفلت کرنے والے اور غیر حاضر ورکرز مجھ سے نرمی کی توقع نہ رکھیں، شہر کو صاف کرنا ہماری ڈیوٹی ہے،انہوں نے ورکرز سے کہا صفائی کا خاص خیال رکھیں،اندرون گلیوں نالیوں کو اچھی طرح صاف کیا جائے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈکمیونیکیشن ٹیم بھی آپریشنل سٹاف کے شانہ بشانہ فیلڈ میں شہریوں کو آگاہی دینے میں مصروف عمل ہے، شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے پیرکے روز یونین کونسل 46،اربن سٹی کی مارکیٹ میں صفائی آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کا پیغام پہنچایا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم کے ارکان نے صفائی مہم کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں کیساتھ ساتھ اردگرد کے ماحول کی صفائی سے ہی بیماریوں کیخلاف لڑا جا سکتا ہے،جسمانی صفائی کیساتھ گلی،محلوں،بازاروں اور عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی از حد ضروری ہے،کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں،یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر گھروں،دکانوں کے باہر رکھ دیں،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین سٹی بنانا ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے آپکے شانہ بشانہ کوشاں و پرعزم ہے،،شہری،دکاندار بھی صفائی مہم  کے حوالے سے ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،اربن سٹی کے دکانداروں، خریداروں اور رہائشیوں نے صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے صفائی سے متعلق آگاہی کی مہم کو ایک اچھی کاوش قراردیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری  رہنا چائیے،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہری اس سے مستفید ہو سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں