TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

سابق وزیراعظم نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا طیارہ دبئی لینڈ کرگیا، جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔


نواز شریف کی دبئی روانگی اہم میٹنگ کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی تھی، نواز شریف کو دبئی ایئرپورٹ حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔


سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اسماء نواز کے ساتھ ایمریٹس ہلز دبئی میں قیام کر رہے ہیں،  وہ دبئی میں دو دن قیام کریں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے قانونی ماہرین سے مزید صلح مشورے کریں گے، سابق وزیراعظم ہفتے کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، وہ دبئی ایئرپورٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 6 بجے گھر سے روانہ ہوں گے۔


ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کی صبح دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی جہاز FBD45255 کی نئے روٹ پر بکنگ کی گئی ہے۔


خصوصی جہاز پہلے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا، پھر لاہور کیلئے پرواز کرے گا۔


ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ  خصوصی جہاز اُسی روز شام کو واپس دبئی چلا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں