راولپنڈی بچے کی نازیبا ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والے ملزم کو عدالت نے 22سال قید اور22لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
راولپنڈی(راجہ طیب) راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش، معزز عدالت نے بچے کی نازیبا ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والے ملزم کو سزا سنا دی ملزم عثمان علی کو مجموعی طور پر 22سال قید اور22لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ملزم کو سزامعزز عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبرنے سنائی واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں سال2021تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا راولپنڈی پولیس نے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزاسنائی ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کی جانب سے راولپنڈی پولیس کی لیگل وانوسٹی گیشن ٹیموں کو شاباش اس حوالے سے اُن کا مزید کہنا تھا کے پولیس خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات پر زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہےاور ایسے واقعات کی ہر ممکن روک تھام یقینی بنائی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں