تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنما راجہ زعفران کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (راجہ ساجد دھنیال) پنجاب میں دوبارہ تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد سینئر رہنما ضلع راولپنڈی راجہ زعفران کی دعوت پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ؤ پی ٹی آئی راولپنڈی کے صدر واثق قیوم عباسی کی راجہ زعفران صاحب کی رہائش گاہ غوری گارڈن آمد راجہ زعفران کی طرف سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی تقریب میں آمد پر واثق قیوم عباسی کا دیدنی استقبال کیا گیا اور کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں استقبالیہ تقریب میں ایم این اے صداقت علی عباسی ،قیوم عباسی ،وجاہت قیوم عباسی ،چوہدری سدھیر ،چوہدری جہانگیر اکبر ،چوہدری طاہر امین اور تحصیل کوٹلی ستیاں سے کثیر تعداد میں رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں