TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے دھاماں سیداں میں کھلی کچہری کا انعقاد

فائل فوٹو

راولپنڈی (راجہ طیب) سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھاماں سیداں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ،ڈی ایس پی صدرسرکل،ایس ایچ او صدربیرونی اوردیگر افسران سمیت شہریوں نے شرکت کی سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے شہریوں کے مسائل سن کران کے حل کے لیے موقعہ پراحکامات جاری کیےایس ایچ او روات اورایس ایچ اوسٹی کو شہریوں کی درخواستوں پر بروقت کاروائی نہ کرنے کی شکایت پر چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم،کھلی کچہری میں کانسٹیبل کے خلاف شکایت پر ایس پی صد کو انکوائری کا حکم تمام افسران شام سے رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہیں گے موثر پٹرولنگ کے ذریعے منشیات فروشوں اورسٹریٹ کرائمز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائےتفتیشی افسران شکایت کنندگان کو کال کریں اور ان سے ملاقات کریں، قبضہ مافیا کے خلاف زیر و ٹالیرنس پالیسی ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے فرائض میں غفلت اورکوتاہی کی صورت میں کڑا احتساب ہو گا سی پی او نے شہریوں کو شکایات کے فوری ازالے کے لیے پنجاب پولیس واٹس ایپ سروسز 03317871787اورآن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے بھی آگاہ کیا اُن کا کہنا تھا کےآئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی بروقت شکایت کا ازالہ،سروس ڈیلیوری،میرٹ اورقانون کی بالاستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں